ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کودیکھتے ہوئے ذرعی قوانین بل واپس لینے کا اعلان کیا گیا ہے؛ قائد اپوزیشن لیڈرملیکارجن کھرگے کا بیان

پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کودیکھتے ہوئے ذرعی قوانین بل واپس لینے کا اعلان کیا گیا ہے؛ قائد اپوزیشن لیڈرملیکارجن کھرگے کا بیان

Sun, 21 Nov 2021 20:19:31    S.O. News Service

گلبرگہ،21؍نومبر(ایس او نیوز)  راجیہ سبھا کےقائد اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے گلبرگہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ وزیر اعظم نریندر مودی درحقیقت کسانوں کا لحاظ نہیں  کرتے ہوئے  زرعی ترمیمی قوانین بل کو واپس نہیں لیا ہے بلکہ  پانچ ریاستوں میں  عنقریب منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے موقف پر منفی اثرات مرتب ہونے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے اس بل کو واپس لیا ہے ۔

کھرگے نےاس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ  آج بھی  وزیر اعظم نریندر مودیکے خیال میں مذکورہ بالا تینوں زرعی ترمیمی قوانین بل درست ہیں ۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ مودی جی نے ان قوانین پر بحث رکھے بغیر انھیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے انھوں نے الزام عائد کیا کہ مودی ایسا ہی قدم اٹھاتے ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہو۔ مسٹر کھرگے نے اس بات پر بھی نہایت افسوس کا اظہار  کیا کہ مذکورہ بالا زرعی قوانین کے سبب 700سے زیادہ کسانوں نے اپنی جانیں قربان کردی ہیں ۔ ان کے خاندان آج گلی کوچوں میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ انھوں نے سوال کیا کہ کون ان کو انصاف دے گا ۔ کسانوں کے احتجاج کے سبب ملک میں زرعی پیداوار بھی بہت کم ہوئی ہے ۔ کسانوں کی آمدنی بھی کم ہوگئی ہے ۔اس کے سبب ملک کی معیشیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

مسٹر کھرگے نے کہا کہ مودی کو یہ غلط فہمی تھی کہ ملک اور ساری دنیا ان کے اقدامات کو قبول کرلے گی ۔ حقیقت یہ ہے کہ تمام کسان اپنی اصلی حالت پر لوٹنے کے لئے فکر مند ہیں ۔ مسٹر کھرگے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب جو قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا گیا ہے یہ فیصلہ بھی محض سیاسی بنیادوں پر مشتمل فیصلہ ہے ۔


Share: